923106604440+

موبائیل نمبر

attibyanopenuniversity@gmail.com

ای میل

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق گھمن حفظہ اللہ

استاد کا تعارف

نام:

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق گھمن حفظہ اللہ

تعلیم (متخرج):

 درس نظامی، فاضل مدینہ یونیورسٹی

مضامین اور مصروفیت:

مصروفیت: 6 سال مسجد نبوی میں درس دیتے رہے۔ 20 سال امام بخاری یونیورسٹی سیالکوٹ میں تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔

مضامین: استاد محترم ہمارے ہاں ’’فتح القدیر‘‘ کی تدریس نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔

کچھ کتاب کے بارے میں: بنیادی طور پر یہ عوام الناس کے لیے نہیں ہے خالص علمی کتاب ہے جو علماء اور طلباء سب کے لیے یکساں مفید ہے۔

جو طلباء تفسیر کے سمندر میں غوطہ زن ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے لیکن صرف اسی پر اکتفا کرنا درست نہیں ہوگا، اس کے لیے تفسیر کی دیگر کتابوں کا مطالعہ ساتھ ساتھ ضروری ہے تاکہ ذہن ایک خاص سمت کی طرف سفر نہ کرتا چلا جائے۔

تفسیر کے فن میں مہارت کے لیے زیادہ سے زیادہ کتب تفاسیر کا مطالعہ ضروری ہے خاص طور پر ’’التحریر والتنویر‘‘ ابن عاشور  کی، ’’تفسیر القرطبی‘‘، ’’تفسیر طبری‘‘ اور ’’نظم الدرر‘‘ امام بقاعی کی۔ پھر اگرچہ امام رازی ایک مخصوص ذہن کے مالک ہیں لیکن اس کا مطالعہ بھی بہت بہتر ہے، پھر ’’تفسیر المراغی‘‘، ’’تفسیر البحر المحیط‘‘، ’’تفسیر ابن عثیمین‘‘ ماضی قریب میں ’’اضواء البیان‘‘ امام شنقیطی کی پھر ’’تیسیر الکریم الرحمن‘‘ امام ابن سعدی  کا مطالعہ ضروری ہے۔ ساتھ ساتھ اگر ’’تفسیر ابن کثیر‘‘، ’’الدر المنثور‘‘ یہ دونوں کتاب میں ملا لی جائیں تو بہت بہتر رہے گا۔

سٹوڈنٹس آف التبیان کے لیے نصیحت: میری دو نصیحتیں ہیں پہلی تو یہ کہ ہر حال میں اللہ تعالی سے ڈرتے رہیں اور دوسری یہ کہ اپنی مکمل توجہ حصول علم کی طرف رکھیں رزق کا معاملہ رازق پر چھوڑ دیں آزمائشیں آئیں گی تنگی آئے گی میں نے ذاتی طور پر لاہور میں دوران تعلیم کاٹی ہوئی ہیں برتن دھوئے ہیں لوگوں کے گھروں میں کھانے پکائے ہیں ٹویشنز پڑھائی ہیں لیکن جس طرح ہر رات کے بعد دن کا وجود ایک یقینی امر ہے آپ تقوی کی بنیاد پر صبر اور استقامت سے کام لیں اللہ رب العزت یقینی طور پر آپ کی مدد ضرور فرمائیں گے قرآن و حدیث اسلاف کی زندگیوں اور ذاتی تجربات سے جو چیز سامنے آئی وہ میں نے اپ کو بتا دی۔

رابطہ وٹس اپ:

923338611797+

اس پوسٹ کو آگے شئیر کریں