923106604440+

موبائیل نمبر

attibyanopenuniversity@gmail.com

ای میل

حافظ عثمان بن خالد مرجالوی عفا اللہ عنھما

استاد کا تعارف

نام:

فضیلۃ الشیخ حافظ عثمان بن خالد مرجالوی عفا اللہ عنھما

تعلیم (متخرج):

حفظ القرآن، درس نظامی، وفاق المدارس، ایم۔فل

مضامین اور مصروفیت:

مصروفیت: امام مسجد

مضامین: ’’ترجمہ وتفسیر القرآن‘‘، ’’رحمت عالم ﷺ‘‘، ’’بلوغ المرام من أدلة الأحكام‘‘، ’’سنن النسائي‘‘، ’’جامع الترمذي‘‘، ’’اقرا‘‘، ’’دروس اللغة العربية‘‘، ’’اصولِ فقہ پر ایک نظر‘‘، ’’اصولِ حدیث‘‘ جیسے مضامین کی تدریس اپنی کم مائیگی اور فہمِ سقیم سے کر رہا ہوں۔ اس لیے طلباء میری کوتاہیوں سے در گزر اور لغزشوں پر متنبہ کریں۔

سٹوڈنٹس آف التبیان کو نصیحت: میری اپنے آپ اور پھر آپ سب کو یہ نصیحت ہے کہ معرفتِ الٰہی، معرفتِ رسول ﷺ کی تحصیل کے بعد صحابہ کرام اور سلف صالین کی زندگیوں کا مطالعہ کریں۔ تقلیدی بندھن اور کسی بھی مسلکی تعصب سے آزاد ہوکر خالصتاً کتاب وسنت کے منہج پر قائم رہیں۔ قال اللہ وقال الرسول کے علاوہ کچھ بھی بھی دین نہیں، لہٰذا ہر طرح کی فقہی موشگافیوں سے دور رہیے۔

اپنی فکری اور نظریاتی اصلاح کے بعد خاص طور پر عمل پہ توجہ مرکوز کریں۔ اپنی مصروفیات میں سب سے اہم مصروفیت عبادت کو بنائیں۔ عملِ صالح میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں کہ یہ آخرت میں تاریکیوں کا نور ہوگا۔

فکری، علمی اورعملی طور پر مستحکم ہونے کے بعد اپنی تمام تر صلاحیتوں سے دعوت کے میدان میں اتر آئیں، دعوت حکمت، موعظۂ حسنہ اور دلائل سے لبریز ہو۔ پھر جنہیں دعوت پیش کریں ان کی ہدایت کی دعائیں رات کے پچھلے پہر جاری رکھیں۔ پہلے سے موجود دعوت کا کام کرنے والوں کی قدر کریں، ان کی مدد کریں نہ کہ ان کے خلاف محاذ کھڑا کریں۔

اخلاقی طور پر آپ اسوۂ رسول ﷺ کو اپنائیں۔ اخلاقی برائیاں مثلا جھوٹ، خیانت، حس، بغض، سوء ظن، تکبر، فریب، غصہ، اسراف، ظلم، غیر اسلامی وضع قطع، غیر اسلامی لباس، داڑھی کی تراش خراش، شلوار کا ٹخنوں سے نیچے ہونا، طالبات کا پردے کے معاملے میں سستی برتنا، خاوندوں کی ناشکری کرنا، مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا وغیرہ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ چلتے پھرتے اسلام کی عملی تصویر نظر آئیں۔ آپ کی ہر ہر اداء کے پیچھے سنت رسولﷺ ہونی چاہیے۔

دعاؤں میں دنیا وآخرت کی بھلائی طلب کریں۔ والدین، اساتذہ اور تمام محسنینِ اسلام کے لیے بھی دعائیں کریں۔ اولاد کو فتنوں سے بچائیں، سالمیت کی دعائیں مانگیں۔ علم کے زینوں پر چڑھائیں کہ یہ آپ کے لیے عظیم صدقۂ جاریہ بنیں۔

رابطہ :

usmanmarjalvi@gmail.com

اس پوسٹ کو آگے شئیر کریں